لاہور میں دو نئی کارفورسُپر مارکیٹس کا افتتاح، ماجد الفطیم کی پاکستان میں سرمایہ کاری 14ارب تک پہنچ گئی



لاہور: ماجد الفطیم کی جانب سے پاکستان میں فعال ادارے کارفور نے لاہور میں دو نئی سُپر مارکیٹس کا افتتاح کردیا جو ماجد الفطیم کے پاکستان میں ریٹیل کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔اس اقدام سے ماجد الفطیم کی پاکستان میں موجودہ سرمایہ کاری بڑھ کر 14 ارب روپے جبکہ ملک میں کارفور اسٹورز کی کل تعداد 13 ہو گئی ہے۔


ڈیفنس فیز 7 (سیکٹر ٹی) اور ڈیفنس فیز 11 (ڈی ایچ اے- رہبر، بلاک 2 ایم)[DHA Phase 7 (Sector T) and DHA Phase 11 (DHA-Rahbar, Block 2M] میں واقع نئے اسٹورز،روایتی سپر مارکیٹ کے مقابلے میں بہتر طور پر اپنے متعلقہ علاقوں میں صارفین کوگراسری سے لے کر ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیاء فراہم کریں گے۔


ان نئے اسٹورز میں بیکری اور ڈیلی کی سہولیات بھی موجود ہیں جہاں نہ صرف صارفین کو وسیع ورائیٹی دستیاب ہوگی بلکہ اسٹور میں موجود کیفے میں بیٹھ کر کھانے کا لطف بھی اٹھاسکتے ہیں۔ بین الاقوامی معیار کے مطابق تازہ گوشت بھی ان اسٹورز میں میسر ہوگا۔نئے اسٹورزمیں ماجد الفطیم کی منفرد ہیلتھ اینڈ بیوٹی کانسیپٹ اسٹور مائیلی  Myli) (کی مصنوعات بھی دستیاب ہوں گی۔مائیلی کاسمیٹکس، پرفیوم اور بالوں اور جلد کی دیکھ بھال سے متعلق مصنوعات فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسٹورز کے اندر فارمیسی کی سہولت بھی موجود ہے جوکمیونٹی کی صحت اور تندرستی کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ یہ سپر مارکیٹس صارفین کی روزمرہ زندگی کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ون اسٹاپ حل ثابت ہوگی۔


ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری مینیجر عمر لودھی نے افتتاح کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: ”ہمارے لئے لاہور میں کارفور کی دو نئی سپر مارکیٹس کھولنا نہایت خوشی کا موقع ہے، جومقامی کاروبار کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے لئے جدید شاپنگ کی سہولیات بھی فراہم کریں گی۔ یہ توسیع ماجد الفطیم کی جانب سے صارفین سے وابستگی، مقامی اداروں کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے اور قومی معیشت کے فروغ میں ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ نئے اسٹورزکے قیام سے کمیونٹی کے لیے تقریباً 150 نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔“


کارفورمشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا کی 15 سے زائد مارکیٹوں میں متحدہ عرب امارات کی کمپنی ماجد الفطیم کی فرنچائز ر کے تحت چلتا ہے۔ ماجد الفطیم نے پاکستان کی معیشت کوسہارا دینے کے ساتھ ساتھ ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا کئے ہیں۔ 14 ارب روپے کی سرمایہ کاری ماجد الفطیم کی پاکستان سے وابستگی کا ثبوت ہے اورکمپنی ملکی معیشت میں اپنے مثبت کردار کی ادائیگی کے لئے بدستور پرعزم ہے۔لاہور میں کھلنے والے دونئے اسٹورزمقامی برانڈز کو فروغ دینے کا باعث بنیں گے اور ان میں موجود 85فیصدمصنوعات لوکل بزنس سے حاصل ہوں گی۔


0/کمنٹس: